Sunday, May 17, 2020

مختلف کھلاڑیوں کی خبریں-

0 comments
شاہد آفریدی پی ایس ایل میں آزاد جموں و کشمیر کی نمائندگی کےخواہاں ہیں ۔ 
آزاد کشمیر کے لوگوں نے جس محبت کا اظہار کیا ہے- پی ایس ای 6 میں ان علاقوں کی ٹیم کو بھی نمائندگی دی جائے: سابق کپتان

پاکستان سپر لیگ کے حکام حالیہ کئی بار اس بات کی وضاحت کر چکے ہیں کہ فی الحال پاکستان سپر لیگ میں کسی نئی ٹیم کی آمد کا امکان نہیں- لیکن آزاد جموں و کشمیر کے بعض علاقوں میں فلاحی کاموں کے بعد" شاہد آفریدی" کے دل میں خواہش بیدار ہو گئی ہے, کہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن6 میں" آزاد کشمیر "کی ٹیم بھی ہونی چاہئے- آزاد کشمیر کے لوگوں نے ان سے محبت کا اظہار کیا ہے- اس کے باعث خواہش ہے کہ سیزن 6 میں ان علاقوں کی ٹیم کو بھی نمائندگی دی جائے۔ 
شاہد آفریدی کامزید کہنا تھا کہ بڑی بڑی مشکل جگہوں سے ہوتا ہوا یہاں پہنچا ہوں، آپ لوگوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے-آپ لوگوں نے تھوڑی سی زمین دے دی, تو یہاں گھر بھی بنالوں۔ اس موقع پر لوگوں نے "آفریدی بھائی زندہ باد "کے نعرے بھی لگائے۔


پاکستانی ٹیم میں پارلیمنٹ سے زیادہ سیاست ہے:سابق وکٹ کیپر بلے بازذوالقرنین حیدر

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز ذوالقرنین حیدر کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں پارلیمنٹ سے زیادہ سیاست ہے۔ ایک انٹرویومیں ذوالقرنین حیدر کہتے ہیں کہ ’یہ لوگ اپنا کوئی ثبوت نہیں چھوڑتے ہیں- انکی لابی اس قدر ممضبوط تھی کہ اپنے بندوں کو نواز کر بری ہوجاتے تھے-
 اور اس لابی میں سلمان بٹ اور آصف سمیت 8 کھلاڑی شامل تھے۔ ’پنجاب کے 8 لڑکوں کی اپنی لابی تھی، شاہد آفریدی کی اپنی لابی تھی, محمد یوسف اور اسی طرح یونس خان کی اپنی لابی تھی- ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ میں جب ایک لابی کے ساتھ کھانے پر جاتا تھا تو دوسری لابی ناراض ہوجاتی تھی- دوسری کے ساتھ جاتا تو تیسری اور اسی طرح چوتھی لابی بھی ناراض ہوتی تھی- ان کا کہنا تھا کہ 'میں سرپکڑلیتا تھا کہ آپ کرکٹ کھیلنے گئے ہو یا سیاست کرنے گئے ہو-

 پاکستانی ٹیم میں پارلیمنٹ سے زیادہ سیاست ہے- سابق وکٹ کیپر نے کہا کہ '2010ء میں ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے تیسرا ون ڈے میچ پھنسا ہوا تھا میں وکٹ پر پریشان تھا اور عمر اکمل پانی لے کر آیا اور کہا کہ زیادہ فنِ خان نہ بنو آرام سے کھیلو, میں نے پنجابی میں کہا کہ پانی پلاؤ اور باہر جاؤ- اس وقت وقار یونس کوچ تھے, جن کے پاس عمر اکمل نے جا کر پوری بات نہیں بتائی لیکن صرف میری بات ان تک پہنچا دی- وقار یونس مجھ سے ناراض ہوئے جب مجھے بلایا تو کمرے میں عاقب جاوید بھی تھے پھر میں نے وضاحت کی'۔


قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی تیاریاں شروع کردی گئی۔  
قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ پہلے مرحلے میں انفرادی طور ٹریننگ شروع کرنے کی تجویز دی گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم نے دورہ انگلینڈ کے لئے تیاریاں شروع کردیں- بائیو سیکیور میں دورہ انگلینڈ کا انعقاد جس پر" پی سی بی" نے تیاریوں کا آغاز کردیا
قومی کھلاڑیوں کو مرحلہ وار گرانڈ میں واپس لانے کی منصوبہ بندی پر کام کا آغاز کردیا گیا۔ حفظانِ صحت  پرعمل کرواکے کھلاڑیوں کو پریکٹس کے لیے واپس لانے پر اتفاق ہوگیا۔ "پی سی بی میڈیکل پینل بورڈ" کے اعلی حکام کو بریفنگ دے گا- حتمی ہدایت نامہ میں ہیڈ کوچ مصباح الحق کی مشاورت بھی شامل ہوگی۔ ذرائع کا کہناتھا کہ پہلے مرحلے میں انفرادی طور ٹریننگ شروع کرنے کی تجویز ہے۔دوسرے مرحلے میں کھلاڑی مشترکہ ٹریننگ کریں گے۔ 



Wednesday, May 13, 2020

پاکستان کے مختلف شہروں کی خبریں-

0 comments
فیصل مسجد میں اعتکاف کیلئے بیٹھنے کی اجازت دےدی گئی ہے۔
فیصل مسجد میں اعتکاف کیلئے بیٹھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔  اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مسجد میں اعتکاف کیلئے بیٹھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  خواہش مند افراد کل نماز عصر کے بعد اعتکاف میں بیٹھیں گے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ صرف کشادہ مساجد میں اعتکاف کی اجازت ہوگی۔ جن مسجدوں میں ایس او پی کے تحت سماجی فاصلہ رکھنے کی گنجائش نہیں وہاں اعتکاف کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔ ضلعے کی ساڑھے 9 سو میں سے چھوٹی مساجد میں اعتکاف کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب ملک میں گزشتہ 2ں



کراچی میں حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر زینب مارکیٹ سمیت کئی بڑی مارکیٹیں سیل دی گئی ہے۔ 
 لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے بعد ملک بھر میں کاروبارکھل چکے ہیں۔  گزشتہ دو روز کے دوران بازاروں میں حکومت کی جانب سے طے کردہ ضابطہ پر عمل درآمد دیکھنے میں نہیں آیا- اب کراچی میں پولیس نے خلاف ورزی پر مارکیٹیں سیل کرنا شروع کردی ہیں۔  وزیر صنعت پنجاب لاک ڈاؤن میں نرمی کا دوسرا دن، بازاروں میں رش لگ گیا ہے۔ کل کے حالات دیکھ کر ایسا لگا, جیسے لاک ڈاؤن نہیں کورونا ختم ہونے کا اعلان کیا ہو- صدر میں واقع زینب مارکیٹ اور مدینہ سٹی مال میں ضلعی انتظامیہ نے چھاپہ مارا اور حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر مارکیٹوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ -اسسٹنٹ کمشنرگارڈن اسماء بتول نے کہا کہ دکانداروں نے سینیٹائزر نہیں رکھے تھے
زینب مارکیٹ کے علاوہ وکٹوریہ مارکیٹ، انٹرنیشنل مارکیٹ، گُل پلازہ کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔


لاک ڈاؤن میں نرمی، خیبرپختونخواہ حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا اعلان
پشاور: خیبرپختونخواہ حکومت نے عوامی سہولت کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پیر سے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ 
 خیبرپختونخواہ حکومت کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر نے آگاہ کیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا- اس میں ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مل کر ایس او پیز تشکیل دیے جائیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ تیل کی نئی قیمتوں کے مطابق ٹرانسپورٹرز کرایے پر نظر ثانی کریں گے اور مسافروں سے نیا کرایہ وصول کریں گے، بسوں میں سفر کرنے والوں کو ماسک اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔ اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ کمشنرحالات کو دیکھتےہوئے ڈویژن کے اندر انفرادی روٹ کھولنےکافیصلہ کریں گے، ایک ضلع کے اندرون یا ایک ضلع سے دوسرے ضلع کے روٹ کے فیصلے کا اختیار بھی کمشنرز کے پاس ہی ہوگا، ایسےروٹ جومختلف ڈویژنوں کی حدودمیں ہیں انکے کھولنے کا فیصلہ صوبائی سطح پرہوگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کےساتھ مشاورت سےکیا گیا ہے، صوبے میں پٹرول پمپ 24 گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ حجام کی دکانیں جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو 4 بجے تک کھلی رہیں گی۔


Saturday, May 9, 2020

پاکستان میں کھیلوں کا ماحول-

0 comments
عمراکمل اپنی غلطی پر معافی مانگنے کو تیار نہیں، فکسنگ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری
لاہور: کرکٹر عمر اکمل کے خلاف کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ عمر اکمل اپنی غلطی پر معافی مانگنے کو تیار نہیں ہیں۔

چیئرمین انڈپینڈنٹ ڈسپلنری پینل "جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان "نے کرکٹرعمر اکمل کا کیس پاکستان کرکٹ بورڈ  میں جمع کرادیا  گیا ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ میں شامل دونوں چارجز کی خلاف ورزی کرنےکی وجہ سے عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کی ہے- جو 20 فروری 2020 یعنی عمراکمل کی معطلی کے دن سے نافذ العمل ہوگی۔ نااہلی کی دونوں مدتوں پر ایک ساتھ عمل ہوگا۔ عمر اکمل اب 19 فروری 2023 کو دوبارہ کرکٹ  میں شرکت کے اہل ہوں گے۔


عمر اکمل کو 2 مختلف واقعات کی وجہ سے" پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ" کے آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی پر 17 مارچ کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
 اینٹی کرپشن ٹربیونل کی درخواست پر "پی سی بی "نے کرکٹرعمر اکمل کا معاملہ 9 اپریل کو چیئرمین ڈسپلنری پینل کو بھجوادیا تھا۔ انہیں ایسے معاملات دیکھنے کو نہیں ملے جس سے جرم کی نوعیت میں کمی واقع ہوسکے۔  جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے تفصیلی فیصلے کہا کہ بظاہر عمر اکمل نہ تو ندامت کے خواہاں اور نہ ہی اپنی غلطی پر معافی مانگنے کو تیار ہیں۔ جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کے تحت کرکٹرعمراکمل ناکام رہے ہیں۔ بلکہ وہ تو اسی پر اکتفا کرنے کی کوششیں کرتے رہے کہ ماضی میں اس طرح  رابطوں کے بارے میں وہ خود ہی مطلع کرتے رہے ہیں۔

 چارج نمبر 2،عمر اکمل پی سی بی کے "ویجلنس اینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ "کو پی ایس ایل 2020 کے میچوں میں بدعنوانی میں ملوث ہونے کی 
 پی سی بی کے "ویجلنس اینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ" ناکامی  کے الزامات عمر اکمل پر ثابت ہوتے ہیں- تفصیلات بتانے میں ناکام ہیں۔ عمر اکمل آرٹیکل 2.4.4 کے تحت خلاف ورزی پر خود کو سزا کی حیثیت سے پیش کرتے ہیں عمر اکمل خود کو" پی سی بی کوڈ" کے آرٹیکل 6.2 کے تحت سزاوار کی حیثیت پیش کرتے ہیں.

Friday, May 8, 2020

پاکستان کے مختلف شہروں کا موسم-

0 comments
 کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا،پارہ 40 ڈگری سینٹی      گریڈ تک جا پہنچا

 ہیٹ ویو کی وجہ سے کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے- محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو مزید2 روز تک رہے گی، اس دوران پارہ41ڈگری تک جا سکتا ہے۔ کراچی میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر بند ہیں اور شمال مشرق کی سمت سے 10 کلومیٹر کی رفتار سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد ہے- شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اوراگلے دو دن کے دوران درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے- بدھ کو صبح دس بجے پارہ 32 ڈگری تک جا پہنچا تھا اور دوپہربارہ بجے 36 ڈگری ریکارڈ کیا گیا  جبکہ 1بجے کے بعد گرمی میں مزید اضافہ ہوا پارہ 40 ڈگری کو چھوگیا۔


کشمیر اورگلگت بلتستان میں آج چند مقا مات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقا مات پرتیز آندھی' گرج کے ساتھ بارش کا امکان ہے- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان میں تیز بارش ہوئی۔ پنجاب،بہاولنگر 2 ، قصور میں ایک ،دیر20، مالم جبہ 3، بالاکوٹ2، کاکول ایک ، گلگت بلتستان ، گوپس 6 ، بونجی 4 اورچلاس میں 3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے-  جبکہ ملک کے کچھ علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت ، تربت5 4، شہید بینظیر آباد، دادو ،چھور ، لسبیلہ 44
ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


اسلام آباد اور پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم خشک اورگرم رہے گا

 آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم خشک اورگرم رہے گا- محکمہ موسمیات کے مطابق رات کو اسلام آباد، بالائی وجنوبی پنجاب ،خیبر پختونخواہ، شمال مشرقی, بلوچستان،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیرآباد 46 ،سکرنڈ ، دادو میں 45 اورپڈعیدن میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Wednesday, May 6, 2020

سعودی عربیہ کی خبریں-

0 comments

سعودی عرب میں کورونا مریضوں کے علاج کے لیے کوئی دوا موثر ثابت نہیں ہورہی-

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے کوئی دوا بھی مؤثر ثابت نہیں ہو ئی، جس کے بعد وزارت صحت کی جانب سے" بلڈ پلازمہ "سے مریضوں کا علاج کرنے پر سوچ بچار شروع کر دی گئی ہے۔ اس بات کا انکشاف وزارت صحت کے ترجمان "ڈاکٹر محمد العبد العالی" نے یومیہ بریفنگ کے دوران کیا۔ سعودی اخبار الوطن کے مطابق العبد العالی نے بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا کے جتنے بھی مریض صحت یاب ہوئے ہیں، وہ کسی ایک دوا کی وجہ سے نہیں ہوئے۔ ملک میں کورونا مریضوں کے علاج کے لیے کوئی بھی دوا اب تک مؤثر ثابت نہیں ہو ئی۔ اینٹی بائیوٹک کورونا کی بیماری کا علاج نہیں- یہ صرف ان مریضوں کو دی جا رہی ہے جو کورونا کا شکار ہونے کے بعد دیگر امراض میں بھی مبتلا ہو گئے ہیں۔


اس وقت مریضوں کو علاج کے لیے زیادہ سے زیادہ دوائیاں دی جا رہی ہیں۔ کورونا کے مریضوں کودی جانے والی دوائیاں صرف وائرس کو قابو کرنے کے لیے منتخب کی گئی ہیں۔ دواؤں سے بہترین نتائج حاصل نہ ہونے کے وجہ سےاب کورونا مریضوں کے لیے بلڈ پلازمہ سے علاج کے لیے کلینیکل تجربات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ اُمید ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں ہمیں اس حوالے سے خوش خبری والے نتائج مِل جائیں گے۔ دُنیا بھر میں بھی فی الحال بلڈ پلازمہ کو تجرباتی طور پر آزمایا جا رہا ہے۔ ابھی اس کے مؤثر اور مفید ہونے کے بارے میں طبی تحقیق جاری ہے۔


ڈاکٹر العبد العالی نے مزید کہا ہےکہ دُنیا بھر میں کورونا کے علاج کے لیے ویکسین بنانے پر کام ہو رہا ہے۔ جب بھی اس بیماری کی ویکسین تیار ہو گئی تو سعودی حکومت اسے فوری طور پر حاصل کرنے والے ممالک میں  سے ہو گا۔ سعودی مملکت کے کئی سرکاری ریسرچ سینٹرز میں بھی کورونا کی ویکسین تیار کرنے کے لیے طبی تحقیق جاری ہے۔ کورونا وائرس کے علاج کے سلسلے میں بلڈ پلازمہ پر ایڈونسڈ کلینکل ٹرائلزکے لیے سات ہسپتالوں میں موجود مریضوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

Saturday, April 25, 2020

انڈیا نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ سیریز ہار گئی | ولیمسن کی جیت، کوہلی کی ہار-

0 comments
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پوائنٹس پرنیوزی لینڈ اس جیت کے بعد 180پوائنٹس کےساتھ تیسرے نمبر پرآگیا

انڈیا کی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں پانچ ٹی 20 میچ 3ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے پہنچی ۔آئی سی سی ورلڈ چیمپئن شپ کے تحت 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے پہلے ٹی20 اور 1 روزہ انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی گئیں -جن کے برابرکے نتائج نے دلچسپ کر دی۔ ٹی20 سیریز : پہلے 24 جنوری 2020ء تا 2ِ فروری2020 ء تک ٹی20 سیریز کھیلی گئی۔ نیوزی لینڈ کے کپتان" تھے کین ولیمسن" اور انڈیا کے ویرات "کوہلی"۔ لیکن تیسرے میچ میں "کین ولیمسن" کے زخمی ہوجانے  سے باقی 2میچوں میں ٹم "ساؤتھی" نے قیادت سنبھالی- اور آخری میچ میں ویرات کوہلی کی جگہ کپتانی کی ذمہ داری نبھائی روہت شرما نے۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کیلئے ہوم گراؤنڈ کا پلس پوائنٹ تھا- لیکن اِنڈیا کی کرکٹ ٹیم نے اپنے کپتان ویرات کوہلی کی قیادت میں نیوزی لینڈ کی ہوم گراؤند پر ہی پانچوں ٹی20 میچ جیت کر -
-ٹی20سیریز کلین سویپ کرنیوالی پہلی ٹیم بن گئی


اس سیریز کے تیسرے اور چوتھے میچ کا فیصلہ ٹائی ہونے کی صورت میں ہوا -۔جس میں جیت کے بعد انڈیا کی ٹیم نے ثابت کر دیا کہ ٹیم کی قیادت، ٹیم ورک کیلئے کسی دوسرے کی ہوم گراؤنڈ کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔ کارکردگی اہم ہو تی ہے۔ ایک روزہ انٹرنیشنل سیریز: "کین ولیمسن" نے زخمی ہو نے کی وجہ سے اس سیریز کے پہلے 2 میچوں میں آرام کو ترجیح دی اور نیوزی لینڈ کے کپتان مقرر ہو ئے "ٹام لیتھم" جنہوں نے اپنی قیادت میں کوہلی الیون کو پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ ہرا دیئے اور آخری میچ میں کپتان کین ولیمسن نے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کر لی۔ 3میچوں کی اس سیریز میں پہلا میچ 5 ِ فروری کو کھیلا گیا- جس میں نیوزی لینڈ نے اِنڈیا کو 4وکٹوں سے شکست دے کر جیت لیا۔ دوسرا میچ 8 فروری کو کھیلا گیا جس میں ایک دفعہ پھر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم انڈین کوہلی الیون پر حاوی نظر آئی اور 22رنز سے شکست دے کر ناقابل ِتسخیر برتری حاصل کر لی۔ تیسرا میچ11ِفروری کو ایک دفعہ پھر نیوزی لینڈ کی ولیمسن الیون نے جیت کر ایک روزہ انٹرنیشنل سیریز میں اِنڈیا کو وائٹ واش کر دیا اور ٹی20 سیریزمیں اِنڈیا سے وائٹ واش ہونے کا بدلہ لینے کا موقع ضائع نہیں کیا۔

پاکستان کا موسم-

0 comments
اگلے چند روز کے دوران طوفانی بارشیں ہوں گی، اور سیلابی صورتحال پیدا ہونےکاخطرہ ہے۔

اگلے چند روز کے دوران طوفانی بارشیں ہوں گی، اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ  ہے۔ این ڈی ایم اے نے 3 سے 6 مئی تک این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور دیگر اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔  تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ 4 روز کے دوران ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکان کے پیش نظر متعلقہ اداروں اور محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ ہفتہ کو اس حوالے سے جاری ایڈوائزر کے مطابق محکمہ موسمیات نے اتوار سے بدھ کے روز ملک کےسب وسطی اور بالائی علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں, گرج اور چمک کے ساتھ تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی تیز بارش کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے موسمیاتی حالات کے پیش نظر کسی بھی ناگہانی  اس صورتحال میں شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کو ٹریفک کے لیے کھلا رکھنے، ہنگامی حالات سے نمٹنے، معلومات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو تمام ممکنہ انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے- اور صورتحال میں جانی  و مالی نقصان سے بچنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی تیز بارش کا امکان ہے
  جبکہ مزید بتایا گیا ہے خیبرپختونخواہ کےعلاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ ہفتے کی شب کو سوات کے علاقے میں مسلسل کئی گھنٹے تک طوفانی بارش نے تباہی مچا دی اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔ طوفانی بارش کے باعث کئی علاقوں سے مکانات کی چھتیں گرنے کی اطلاع موصول ہوئیں۔ ملک میں اپریل کے ماہ میں غیر متوقع بارشوں کے باعث گرمی کی شدت میں زیادہ اضافہ نہیں ہوا۔ جبکہ اب مئی کے ماہ میں بھی غیر متوقع بارشوں کے آغاز سے موسم کی صورتحال بہتر رہنے کا امکان ہے۔