Saturday, April 25, 2020

انڈیا نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ سیریز ہار گئی | ولیمسن کی جیت، کوہلی کی ہار-

0 comments
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پوائنٹس پرنیوزی لینڈ اس جیت کے بعد 180پوائنٹس کےساتھ تیسرے نمبر پرآگیا

انڈیا کی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں پانچ ٹی 20 میچ 3ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے پہنچی ۔آئی سی سی ورلڈ چیمپئن شپ کے تحت 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے پہلے ٹی20 اور 1 روزہ انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی گئیں -جن کے برابرکے نتائج نے دلچسپ کر دی۔ ٹی20 سیریز : پہلے 24 جنوری 2020ء تا 2ِ فروری2020 ء تک ٹی20 سیریز کھیلی گئی۔ نیوزی لینڈ کے کپتان" تھے کین ولیمسن" اور انڈیا کے ویرات "کوہلی"۔ لیکن تیسرے میچ میں "کین ولیمسن" کے زخمی ہوجانے  سے باقی 2میچوں میں ٹم "ساؤتھی" نے قیادت سنبھالی- اور آخری میچ میں ویرات کوہلی کی جگہ کپتانی کی ذمہ داری نبھائی روہت شرما نے۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کیلئے ہوم گراؤنڈ کا پلس پوائنٹ تھا- لیکن اِنڈیا کی کرکٹ ٹیم نے اپنے کپتان ویرات کوہلی کی قیادت میں نیوزی لینڈ کی ہوم گراؤند پر ہی پانچوں ٹی20 میچ جیت کر -
-ٹی20سیریز کلین سویپ کرنیوالی پہلی ٹیم بن گئی


اس سیریز کے تیسرے اور چوتھے میچ کا فیصلہ ٹائی ہونے کی صورت میں ہوا -۔جس میں جیت کے بعد انڈیا کی ٹیم نے ثابت کر دیا کہ ٹیم کی قیادت، ٹیم ورک کیلئے کسی دوسرے کی ہوم گراؤنڈ کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔ کارکردگی اہم ہو تی ہے۔ ایک روزہ انٹرنیشنل سیریز: "کین ولیمسن" نے زخمی ہو نے کی وجہ سے اس سیریز کے پہلے 2 میچوں میں آرام کو ترجیح دی اور نیوزی لینڈ کے کپتان مقرر ہو ئے "ٹام لیتھم" جنہوں نے اپنی قیادت میں کوہلی الیون کو پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ ہرا دیئے اور آخری میچ میں کپتان کین ولیمسن نے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کر لی۔ 3میچوں کی اس سیریز میں پہلا میچ 5 ِ فروری کو کھیلا گیا- جس میں نیوزی لینڈ نے اِنڈیا کو 4وکٹوں سے شکست دے کر جیت لیا۔ دوسرا میچ 8 فروری کو کھیلا گیا جس میں ایک دفعہ پھر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم انڈین کوہلی الیون پر حاوی نظر آئی اور 22رنز سے شکست دے کر ناقابل ِتسخیر برتری حاصل کر لی۔ تیسرا میچ11ِفروری کو ایک دفعہ پھر نیوزی لینڈ کی ولیمسن الیون نے جیت کر ایک روزہ انٹرنیشنل سیریز میں اِنڈیا کو وائٹ واش کر دیا اور ٹی20 سیریزمیں اِنڈیا سے وائٹ واش ہونے کا بدلہ لینے کا موقع ضائع نہیں کیا۔

پاکستان کا موسم-

0 comments
اگلے چند روز کے دوران طوفانی بارشیں ہوں گی، اور سیلابی صورتحال پیدا ہونےکاخطرہ ہے۔

اگلے چند روز کے دوران طوفانی بارشیں ہوں گی، اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ  ہے۔ این ڈی ایم اے نے 3 سے 6 مئی تک این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور دیگر اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔  تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ 4 روز کے دوران ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکان کے پیش نظر متعلقہ اداروں اور محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ ہفتہ کو اس حوالے سے جاری ایڈوائزر کے مطابق محکمہ موسمیات نے اتوار سے بدھ کے روز ملک کےسب وسطی اور بالائی علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں, گرج اور چمک کے ساتھ تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی تیز بارش کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے موسمیاتی حالات کے پیش نظر کسی بھی ناگہانی  اس صورتحال میں شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کو ٹریفک کے لیے کھلا رکھنے، ہنگامی حالات سے نمٹنے، معلومات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو تمام ممکنہ انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے- اور صورتحال میں جانی  و مالی نقصان سے بچنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی تیز بارش کا امکان ہے
  جبکہ مزید بتایا گیا ہے خیبرپختونخواہ کےعلاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ ہفتے کی شب کو سوات کے علاقے میں مسلسل کئی گھنٹے تک طوفانی بارش نے تباہی مچا دی اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔ طوفانی بارش کے باعث کئی علاقوں سے مکانات کی چھتیں گرنے کی اطلاع موصول ہوئیں۔ ملک میں اپریل کے ماہ میں غیر متوقع بارشوں کے باعث گرمی کی شدت میں زیادہ اضافہ نہیں ہوا۔ جبکہ اب مئی کے ماہ میں بھی غیر متوقع بارشوں کے آغاز سے موسم کی صورتحال بہتر رہنے کا امکان ہے۔

کورونا وائرس: کو قابو کرنے کے پانچ طریقے

0 comments
کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے۔ یہ وبا ہر طرف خوف و ہراس اور افراتفری کا سبب بن گئی ہے۔ ہر روز ہزاروں  متاثرین کی تشخیص اور اس سے سینکڑوں ہلاکتوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔  پورے ملک لاک ڈاؤن کر دیے گئے ہیں اور اس سے ممالک کے درمیان پروازیں، بین الاقوامی تقریبات اور سالانہ تہوار بھی منسوخ ہوگئے ہیں۔ امریکہ اس وبا کا نیا مرکز بن گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ یورپ، مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکہ کے ممالک میں روز بروز کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کچھ ممالک اس وبا کے بے ہنگم پھیلاؤ پر قابو پانے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔ کئی ایشیائی ممالک جغرافیائی طور پر چین، جہاں یہ وبا پھوٹی، کے قریب واقع ہونے کے باوجود اس کورونا کووڈ-19 کو قابو میں لانے
میں کامیاب رہے۔

امریکہ کی جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے وبائی امراض کے پروفیسر ٹولبرٹ نینسوا نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے خیال میں کچھ ممالک نے ایسے اقدامات اٹھائے ہیں جس سے اس وائرس کو قابو میں لانے میں مدد ملی اور میرے خیال میں ہمیں ان ممالک سے سبق سیکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ صرف چین کی بات نہیں کر رہے ہیں جہاں انتہائی سخت اقدامات اٹھانے کے بعد کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں نمایا کمی واقع ہوئی ہے بلکہ یہ دوسرے جمہوری ممالک کے لیے ایسے سخت اقدامات پر عملدرآمد کرانا اتنا آسان نہیں ہوگا۔ کچھ دیگر ممالک نے مختلف نوعیت کے بھی اقدامات اٹھائے ہیں جو موثر رہے۔ چین کے پڑوس میں 23.6 ملین آبادی والے ملک تائیوان میں صرف 195 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے اور 23 مارچ تک صرف دو افراد اس وائرس سے ہلاک ہوئے۔ ہانک کانگ 75 لاکھ کی آبادی کا خطہ ہے، جس کی سرحد چین سے ملتی ہے لیکن یہاں بھی کورونا وائرس کے 155 کیسز سامنے آئے ہیں اور دو ماہ میں یہاں صرف چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اگرچہ گذشتہ ہفتے مزید کیسز بھی سامنے آئے ہیں اور اس پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

Sunday, April 5, 2020

مختلف بین الاقوامی خبریں-

0 comments

امارات میں ضرورت مندوں کے لیے دنیا کا بلند ترین چندہ باکس قائم کر دیا گیا-

متحدہ عرب امارات بھی دُنیا بھر کی طرح ان دِ نوں کورونا کی وبا کی لپیٹ میں ہے- جس کے باعث کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں بالکل ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔ لاکھوں لوگ ایسے بھی ہیں جو ایک وقت کی روٹی کھانے سے بھی محتاج ہو گئے ہیں۔ ایسے وقت میں اماراتی حکومت نے پریشان حال افراد کی مدد کے لیے 12 لاکھ لنچ باکس تیار کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے دُبئی میں دُنیا کا بلند ترین چندہ باکس قائم کیا گیا ہے۔ یہ چندہ باکس دُنیا کی بلند ترین عمارت بُرج خلیفہ کو بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بُرج خلیفہ میں 12 لاکھ ایل ای ڈی لائٹس نصب ہیں، جب بھی کوئی شخص کی جانب سے 10درہم رقم عطیہ کرتا ہے تو عمارت کا ایک ایل ای ڈی بلب روشن ہوجاتا ہے، اب تک 1 لاکھ 80 ہزار افراد نے 10،10 درہم کا چندہ دیا ہے، اس لحاظ اس 828 میٹر اُونچی عمارت پر 1 لاکھ 80 ہزار بلب روشن ہو گئے ہیں۔


باقی بلب بھی ساتھ ساتھ روشن ہوتے جائیں گے۔12 لاکھ لنچ پارسلز تیار کرنے کا یہ ہدف "محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشی ایٹو" اور برج الخلیفہ کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد امارات کی فلاحی مہم ”ایک کروڑ لنچ باکس“ کی مہم میں حصہ ڈالنا ہے۔ ہر شخص سے ایک لنچ باکس کے لیے 10 درہم عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اس مہم میں نہ صرف لوگ انفرادی طور پر حصہ لے رہے ہیں، بلکہ کمپنیاں بھی بڑی تعداد میں عطیات دے کر سینکڑوں لائٹس روشن کروا رہی ہیں۔ اگر لوگوں کی جانب سے عطیات کے باعث برج الخلیفہ کی تمام 12 لاکھ لائٹس روشن ہو گئی تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ 12لاکھ پارسلز کے لیے رقم اکٹھی کرنے کا ہدف پُورا ہو چکا ہے۔ اسی نوعیت کے منفرد اقدامات امریکا اور ماسکو میں بھی کیے گئے ہیں۔ جہاں کرونا کے خلاف جنگ لڑنے والے ہیروز کو سلام پیش کرنے نیویارک میں امپائر اسٹیٹ بلڈنگ اور ماسکو میں ٹی وی ٹاور کو روشنیوں سے جگمگایا گیا ہے

-متحدہ عرب امارات( دبئی ) میں کورونا کے 564 نئے کیسز سامنے آگئے

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 564 نئے کیسز سامنے آگئے- تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14ہزار106 ہوگئی ہے ۔ مملکت میں مزید 7 افراد کے جاں بحق ہونے سے اب تک ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 126تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک میں 2ہزار763مریض صحت یاب ہوچکے ہیں -جس کے بعد ایکٹو کیسز کی تعداد 11ہزار274رہ گئی ہے- دوسری جانب : متحدہ عرب امارات میں ایک ہی خاندان کے 3 سے زائد افراد ایک کار میں سفر کرسکیں گے۔ میجر جنرل سیف زری الشمسی نے کہا ہے کہ ایک خاندان کے تین سے زائد افراد ایک کار میں سفر کر سکیں گے۔ شارجہ ہولیس چیف نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرتے ہوئے ایک ہی خاندان کے تین سے زائد افراد کو کار میں سفر کر سکیں گے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا نیشنل کمانڈ کا دورہ

0 comments
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی "جنرل ندیم رضا"  نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تدارک پربریفنگ لی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر ) کے مطابق جنرل ندیم رضا کے ساتھ چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور چیف آف ائیر اسٹاف ائیر مارشل مجاہد انور خان بھی موجود تھے۔ آرمی چیف کی کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے متعلقہ حکام کو تیار رہنے کی ہدایت-  آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا کو کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے متعلق بھی بریف کیاگیا, اور سول انتظامیہ کو دی جانے والی مدد کے حوالے سے بھی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے وبا کے خلاف تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر اقدامات کرنے پر نیشنل کمانڈ سینٹر کی کاوشوں کو سراہا۔


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سمیت قومی وعلاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں پاکستان مخلصانہ طور پر اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔"ڈی جی آئی ایس پی آر" کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔  ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان امن عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اور آرمی چیف کے زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ملکی سلامتی کے امور پر بھی غور کیا گیا۔ کور کمانڈر کانفرنس میں کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال  پر اور وائرس سے متعلق حفاظتی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کورونا وائرس کے معاملے پر متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ وہ وبا پر قابو پانے کے لیے کی جانے والی قومی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیاریاں تیز کردیں۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ علاقائی امن و استحکام کا راستہ افغانستان سے ہوکر گزرتا ہے- مشترکہ کاوشوں اور تحمل سے تمام چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے۔