Saturday, April 25, 2020

کورونا وائرس: کو قابو کرنے کے پانچ طریقے

0 comments
کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے۔ یہ وبا ہر طرف خوف و ہراس اور افراتفری کا سبب بن گئی ہے۔ ہر روز ہزاروں  متاثرین کی تشخیص اور اس سے سینکڑوں ہلاکتوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔  پورے ملک لاک ڈاؤن کر دیے گئے ہیں اور اس سے ممالک کے درمیان پروازیں، بین الاقوامی تقریبات اور سالانہ تہوار بھی منسوخ ہوگئے ہیں۔ امریکہ اس وبا کا نیا مرکز بن گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ یورپ، مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکہ کے ممالک میں روز بروز کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کچھ ممالک اس وبا کے بے ہنگم پھیلاؤ پر قابو پانے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔ کئی ایشیائی ممالک جغرافیائی طور پر چین، جہاں یہ وبا پھوٹی، کے قریب واقع ہونے کے باوجود اس کورونا کووڈ-19 کو قابو میں لانے
میں کامیاب رہے۔

امریکہ کی جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے وبائی امراض کے پروفیسر ٹولبرٹ نینسوا نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے خیال میں کچھ ممالک نے ایسے اقدامات اٹھائے ہیں جس سے اس وائرس کو قابو میں لانے میں مدد ملی اور میرے خیال میں ہمیں ان ممالک سے سبق سیکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ صرف چین کی بات نہیں کر رہے ہیں جہاں انتہائی سخت اقدامات اٹھانے کے بعد کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں نمایا کمی واقع ہوئی ہے بلکہ یہ دوسرے جمہوری ممالک کے لیے ایسے سخت اقدامات پر عملدرآمد کرانا اتنا آسان نہیں ہوگا۔ کچھ دیگر ممالک نے مختلف نوعیت کے بھی اقدامات اٹھائے ہیں جو موثر رہے۔ چین کے پڑوس میں 23.6 ملین آبادی والے ملک تائیوان میں صرف 195 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے اور 23 مارچ تک صرف دو افراد اس وائرس سے ہلاک ہوئے۔ ہانک کانگ 75 لاکھ کی آبادی کا خطہ ہے، جس کی سرحد چین سے ملتی ہے لیکن یہاں بھی کورونا وائرس کے 155 کیسز سامنے آئے ہیں اور دو ماہ میں یہاں صرف چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اگرچہ گذشتہ ہفتے مزید کیسز بھی سامنے آئے ہیں اور اس پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔