امارات میں ضرورت مندوں کے لیے دنیا کا بلند ترین چندہ باکس قائم کر دیا گیا-
متحدہ عرب امارات بھی دُنیا بھر کی طرح ان دِ نوں کورونا کی وبا کی لپیٹ میں ہے- جس کے باعث کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں بالکل ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔ لاکھوں لوگ ایسے بھی ہیں جو ایک وقت کی روٹی کھانے سے بھی محتاج ہو گئے ہیں۔ ایسے وقت میں اماراتی حکومت نے پریشان حال افراد کی مدد کے لیے 12 لاکھ لنچ باکس تیار کرنے کا ارادہ کیا ہے۔
اس مقصد کے لیے دُبئی میں دُنیا کا بلند ترین چندہ باکس قائم کیا گیا ہے۔ یہ چندہ باکس دُنیا کی بلند ترین عمارت بُرج خلیفہ کو بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بُرج خلیفہ میں 12 لاکھ ایل ای ڈی لائٹس نصب ہیں، جب بھی کوئی شخص کی جانب سے 10درہم رقم عطیہ کرتا ہے تو عمارت کا ایک ایل ای ڈی بلب روشن ہوجاتا ہے، اب تک 1 لاکھ 80 ہزار افراد نے 10،10 درہم کا چندہ دیا ہے، اس لحاظ اس 828 میٹر اُونچی عمارت پر 1 لاکھ 80 ہزار بلب روشن ہو گئے ہیں۔
باقی بلب بھی ساتھ ساتھ روشن ہوتے جائیں گے۔12 لاکھ لنچ پارسلز تیار کرنے کا یہ ہدف "محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشی ایٹو" اور برج الخلیفہ کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد امارات کی فلاحی مہم ”ایک کروڑ لنچ باکس“ کی مہم میں حصہ ڈالنا ہے۔ ہر شخص سے ایک لنچ باکس کے لیے 10 درہم عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
اس مہم میں نہ صرف لوگ انفرادی طور پر حصہ لے رہے ہیں، بلکہ کمپنیاں بھی بڑی تعداد میں عطیات دے کر سینکڑوں لائٹس روشن کروا رہی ہیں۔ اگر لوگوں کی جانب سے عطیات کے باعث برج الخلیفہ کی تمام 12 لاکھ لائٹس روشن ہو گئی تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ 12لاکھ پارسلز کے لیے رقم اکٹھی کرنے کا ہدف پُورا ہو چکا ہے۔ اسی نوعیت کے منفرد اقدامات امریکا اور ماسکو میں بھی کیے گئے ہیں۔ جہاں کرونا کے خلاف جنگ لڑنے والے ہیروز کو سلام پیش کرنے نیویارک میں امپائر اسٹیٹ بلڈنگ اور ماسکو میں ٹی وی ٹاور کو روشنیوں سے جگمگایا گیا ہے
-متحدہ عرب امارات( دبئی ) میں کورونا کے 564 نئے کیسز سامنے آگئے
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 564 نئے کیسز سامنے آگئے- تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14ہزار106 ہوگئی ہے ۔ مملکت میں مزید 7 افراد کے جاں بحق ہونے سے اب تک ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 126تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک میں 2ہزار763مریض صحت یاب ہوچکے ہیں -جس کے بعد ایکٹو کیسز کی تعداد 11ہزار274رہ گئی ہے- دوسری جانب : متحدہ عرب امارات میں ایک ہی خاندان کے 3 سے زائد افراد ایک کار میں سفر کرسکیں گے۔ میجر جنرل سیف زری الشمسی نے کہا ہے کہ ایک خاندان کے تین سے زائد افراد ایک کار میں سفر کر سکیں گے۔ شارجہ ہولیس چیف نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرتے ہوئے ایک ہی خاندان کے تین سے زائد افراد کو کار میں سفر کر سکیں گے۔











0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔