Sunday, April 5, 2020

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا نیشنل کمانڈ کا دورہ

0 comments
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی "جنرل ندیم رضا"  نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تدارک پربریفنگ لی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر ) کے مطابق جنرل ندیم رضا کے ساتھ چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور چیف آف ائیر اسٹاف ائیر مارشل مجاہد انور خان بھی موجود تھے۔ آرمی چیف کی کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے متعلقہ حکام کو تیار رہنے کی ہدایت-  آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا کو کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے متعلق بھی بریف کیاگیا, اور سول انتظامیہ کو دی جانے والی مدد کے حوالے سے بھی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے وبا کے خلاف تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر اقدامات کرنے پر نیشنل کمانڈ سینٹر کی کاوشوں کو سراہا۔


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سمیت قومی وعلاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں پاکستان مخلصانہ طور پر اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔"ڈی جی آئی ایس پی آر" کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔  ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان امن عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اور آرمی چیف کے زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ملکی سلامتی کے امور پر بھی غور کیا گیا۔ کور کمانڈر کانفرنس میں کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال  پر اور وائرس سے متعلق حفاظتی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کورونا وائرس کے معاملے پر متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ وہ وبا پر قابو پانے کے لیے کی جانے والی قومی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیاریاں تیز کردیں۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ علاقائی امن و استحکام کا راستہ افغانستان سے ہوکر گزرتا ہے- مشترکہ کاوشوں اور تحمل سے تمام چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔